ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر 178 روپے کا ہو گیا۔
پاکستانی کرنسی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے مہنگا ہو کر 178 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر 177 روپے35 پیسے کا ہو گیا
یاد رہے کہ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل دباو کا شکارہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر کی قیمت 177 روپے 77 پیسے تھی۔