وفاقی کابینہ: اجلاس طلب، بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دی جائیگی

کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے مطالبات کا نوٹس لے لیا

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بین الاقوامی ہوائی روٹ کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کی ویزا پالیسی کے امور پر بھی غور ہو گا۔

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف جلد اور سخت کارروائی کی جائے، وفاقی کابینہ

وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پاکستان اور عراق کے درمیان ایئرسروسز معاہدے میں کوڈ شیئرنگ شامل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کی بھی منظوری دے گی۔

عوام عمران خان کے ساتھ نہیں، وزیراعظم رہنے کا حق نہیں: بلاول

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی جب کہ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں