تھوڑا ٹائم دیں سب ٹھیک کردونگا، وقت کے ساتھ سرپرائز ملیں گے : رمیز راجہ

Rameez Raja

لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ تھوڑا سا ٹائم دیں سب ٹھیک کردوں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کو وقت کے ساتھ  سرپرائز ملیں گے۔

کرکٹ: 37 کروڑ روپے مالیت کی ڈراپ ان پچز، رمیز راجہ نے اعلان کردیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ کی بہتری کے لیے پچز کا معیار بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں انڈر 19 لیگ کرکٹ کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا جب موڈ اچھا ہو تو میرے ساتھ کرکٹ پر گپ شپ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بنگلہ دیش سیریز پر بات کی ہے۔

کامران اکمل کو مینٹور بنانا چاہتے تھے، دوبارہ بات کریں گے: محمد اکرم

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز کی عدم موجودگی کا معلوم ہے، جلد تعیناتی کریں گے۔

پی ایس ایل 7: ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے دستبرداری کا اعلان کردیا

ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نے کہا کہ لاہور قلندر کی ٹیم اس مرتبہ مضبوط لگ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں