چاہتے ہیں سندھ حکومت کےساتھ مل کر کام کریں، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

گرین لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت افسوس ہوتا ہے کہ سندھ میں آٹا مہنگا فروخت ہورہا ہے،اگر مل کر کام کریں تو پورے ملک میں یکساں قیمتیں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ بنڈل آئی لینڈ کی اجازت دیں،اس سے سب سے زیادہ فائدہ سندھ کو ہو گا، چاہتے ہیں کہ ماڈرن شہر بنیں جو دبئی وغیرہ کی طرح اوپر جائیں۔

کراچی خوشحال تو پاکستان خوشحال، جدید شہر جدید ٹرانسپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتا،عمران خان

انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس ہیلتھ انشورنس ہوگی، سندھ حکومت سے کہتا ہوں کہ ہیلتھ انشورنس میں حصہ ڈالیں۔


متعلقہ خبریں