سوئی سدرن گیس کمپنی: بائیوگیس کا منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی نے بائیوگیس کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بتائی ہے۔

سندھ میں سی این جی اور آر ایل این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ گیس نہیں ملے گی

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بائیو گیس منصوبہ اس وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب پورے ملک میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے جس سے گھریلو و صنعتی صارفین یکساں طور پر متاثر ہونے لگے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پاکستان میں بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت اب تک نظر انداز ہوتی چلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بائیو گیس کی پیداوار کے لیے اشتہار شائع کردیا ہے۔

کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں گیس کی قلت: کھانا پکانا نا ممکن ہو گیا

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کاوش سے 4 سے 5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیدوار متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شروعات کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ ہو گا۔


متعلقہ خبریں