وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

کراچی: وسیم اکرم رش کے باعث میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وسیم اکرم نے بتایا کہ کرکٹ کے میدان میں میری خدمات کے اعتراف میں دبئی کا گولڈن ویزہ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دبئی چھٹیاں گزارنے، کاروبار اور مخلتف لوگوں سے ملنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں مزید وقت گزارنے کے لیے تیار ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے متحدہ عرب امارات کے 50 ویں جشن آزادی پر مبارک باد بھی پیش کی۔


متعلقہ خبریں