قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اہم اعلان کر دیا

فائل فوٹو


لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا اور کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا، اب یہ منی بجٹ نہیں بلکہ معاشی تباہی اور مہنگائی کا سیاہ طوفان ہے۔ یہ منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی قانون سازی سے حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ٹیکس کلیکٹر بن جائے گی اور وفاقی حکومت کا کردار آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے اومی کرون روکنے کا طریقہ بتا دیا

حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت براہ راست عالمی مالیاتی ادارہ کنٹرول کرے گا۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ایک غلطی کو دوسری سے ٹھیک کرنے کی روش پر کاربند ہے۔


متعلقہ خبریں