کراچی کنگز کی کپتانی جانے پر عماد وسیم کا ردعمل


قومی کرکٹر عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی جانے کے بعد پہلا ٹوئٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے 4 سال تک مجھے ٹیم کی کپتانی دے کر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مستقبل میں ٹیم کے لیے کچھ بڑا کرنے کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب کپتان بابراعظم کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں