لاہور: 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

مرغی قیمت (chiken price)

لاہور: راوی ناکہ پر پولیس نے کارروائی کر کے 50 من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت شہر کے ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا، پولیس نے ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

چار ماہ قبل بھی لاہور پولیس نے فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔  ہم نیوز کے مطابق ایس پی موبائل اسکواڈ نے حسب معمول بابو صابو ناکے پر چیکنگ کے دوران جب ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس میں مردہ مرغیاں پائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ روپے کی مرغیاں چوری، ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ٹرک ڈرائیور وقاص نے اعتراف کیا تھا کہ وہ مردہ مرغیاں فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلوں پر سپلائی کرتا ہے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں