بابراعظم کراچی کنگز کے کپتان مقرر


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹیم کی قیادت سونپ دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بابراعظم  نے کہا کہ کراچی کنگز کی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے۔ کوشش کریں گے اگلے پی ایس ایل کا ٹائٹل ہم جیتیں۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داری ملے تو خوشی ہوتی ہے اور اپنا اچھا دینے کی کوشش کرتا ہوں۔ عماد وسیم نے جس طرح ٹیم کی قیادت کی اسی طرز پر کپتانی کرنے کی کوشش کروں گا۔


متعلقہ خبریں