پاکستان میں کورونا سے مزید5افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید5افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار709 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید303کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 84 ہزار89ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 36ہزار979کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.81فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم، پاکستان نے 7 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 75ہزار284، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار928، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار950،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار626، بلوچستان میں 33 ہزار479، آزاد کشمیر میں 34 ہزار547 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار411 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار16افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار621، خیبرپختونخوا 5 ہزار833، اسلام آباد 952، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 359 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں