عوام کو فکر کرنے یا پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں، وزارت پیٹرولیم

petrol

اسلام آباد: وفاقی وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ فکر یا پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کل پورے ملک میں پی ایس او، شیل اور ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔

شیل پاکستان کا پیٹرول کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے اس ضمن میں واضح طورپرکہا ہے کہ پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کا کیس ای سی سی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کے لیے وزارت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ذریعے سے آئندہ دس روز میں فیصلے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے، شوکت ترین

ترجمان وفاقی وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل سپلائی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان وفاقی وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپس بند رہیں گے

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کل ملک گیر سطح پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں