سوری یار! پہلے گرایا پھر گلے لگایا


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی بیٹر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے گیند کرائی تو عفیف نے اسے روکا جو سیدھ شاہین کے پاس گئی۔

ایسے شاہین شاہ آفریدی نے غصے میں گیند اٹھائی اور وکٹ پر مارنے کے بجائے عفیف کو دے ماری جو گیند لگنے پر فوراً گر پڑے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے۔


متعلقہ خبریں