بڈھا نہیں ہوا ابھی میں، شاداب کا بابر کو جواب


قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کپتان بابراعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی کیچ پکڑنے کی تصویر جاری کی اور قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اس کے ساتھ انہوں نے کپتان بابراعظم کو ٹیگ کیا اور کہا کہ میں ابھی بوڑھا نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران شاداب خان نے رن آؤٹ کرنے کی ناکام کوشش کی تو بابراعظم نے انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ بڈھا ہو گیا ہے، بڈھا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں