اسلام آباد: مسلح ملزمان ڈھائی کروڑ روپے لوٹ کر فرار

اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس بحال رہے گی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک مرتبہ پھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی ہے۔ مسلح ملزمان بھاری نقدی لوٹ کر باآسانی فرار بھی ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد: ڈاکوؤں نے بینک کی گاڑی لوٹ لی

ہم نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں پرائز بانڈز کے ڈیلرسے ڈھائی کروڑ روپے کی نقدی لوٹی ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پرائز بانڈز ڈیلر راجہ بازار سے گھر جا رہے تھے کہ چکیاں اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان نے انہیں روکا اور لوٹ لیا۔

اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان نے پرائز بانڈز ڈیلر کو لوٹنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر چھوڑ دیا لیکن فرار ہوتے وقت ان کا موبائل فون بھی ہمراہ لے گئے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی اور جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مسلح ملزمان نے بینک کی گاڑی سے بھی کروڑوں روپے کی نقدی لوٹ لی تھی۔


متعلقہ خبریں