نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کیساتھ کام کرنے کا حکم

فائل فوٹو


لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں پچاس فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت نے ایئر کوالٹی انڈیکس میں چار سو پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی سے زائد والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز رد کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرتے،،،ہوئے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔

ایمرجنسی لائن کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے ایئر کوالٹی انڈیکس میں پانچ سو پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد آلودگی والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی بھی سفارش کی۔


متعلقہ خبریں