کین ولیم سن سب سے زیادہ رنز بنانے والا کپتان


نیوزی لینڈ فائنل تو ہار گئی لیکن کیوی کپتان نے کینگروز کو دھو ڈالا۔ کین ولیمسن کا کیچ ڈراپ کرنا آسٹریلیا کو مہنگا نہیں بہت مہنگا پڑا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے فائنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کپتان کو اکیس رنز پر چانس ملا انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اڑتالیس گیندوں پر پچاسی رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور دس چوکے شامل ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 85 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کا ریکارڈ برابر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا

اس سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 2009 میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس کے بعد انگلینڈ کے جوز بٹلر بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے فائنل میں 33 گیندوں پر نصف سنچری بناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان، بابر اعظم ٹیم کے کپتان مقرر

کین ولیم سن کیوی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ ولیم سن نے تین بار ٹیم کو آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچایا۔

کین ولیم سن نیوزی لینڈ کو تاریخ کی پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوا چکے ہیں۔ ورلڈکپ دو ہزار انیس کا فائنل برابر ہوا تاہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست ہوئی۔


متعلقہ خبریں