پاکستان کو شکست، ننھا فین بے حال ہو گیا


دبئی میں پاکستان کا ورلڈ کپ ٹی 20 کا سفر ختم ہوا تو دنیا بھر میں پاکستانیوں کو دل ٹوٹ گئے۔ اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین تو غم سے نڈھال نظر آئے لیکن ہر گھر میں یہی حال تھا۔ بچے بڑے سب ہی پاکستان کی شکست پر افسردہ ہو گئے۔

پاکستانی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ننھا بچہ پاکستان کی شکست پر زار و قطار رو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بالرز کی 6 میچز میں 13 نو بال

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پاکستان سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہارا بچے نے رونا شروع کر دیا، جسے قابو کرنا ہی مشکل ہو گیا۔

جس پر شعیب اختر نے  لکھا کہ جب آپ کی ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے، مداحوں کی توقعات بڑھ جاتی ہیں۔ سابق کرکٹر نے لکھا کہ اسی لیے یہ ورلڈ کپ ہمارے لیے بہت اہم تھا۔

واضح رہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ آسٹریلیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اور اب 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کی جنگ ہو گی۔

 

 


متعلقہ خبریں