آصف علی پتنگ بازی کے بھی ماہر


 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے پہلے آصف علی کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستانی ٹیم کو اہم میچ جتوانے والے اور  مشکل وقت میں بغیر پریشر کے چوکے چھکے لگانے والے آصف علی پتنگ بازی کے بھی ماہر نکلے۔

قومی کرکٹر آصف علی نے  اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں پتنگ اڑارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹر آصف علی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار

ویڈیو میں آصف علی پہلے پتنگ کو ہوا  کے مطابق  سیٹ کرتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے پتنگ آسمان پر بلند ہو جاتی ہے۔ آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ہے۔ ریلکسڈ، ریفریشڈ ، ری چارجڈ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asif Ali (@asif9741)


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو آصف علی کی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔  اب تک اس ویڈیو میں 58  ہزار سے زائد بار  دیکھ لیا گیا ہے۔مداحوں نے  ورلڈ کپ کے سیمی فائنل  کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے۔ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان ناقابل شکست ٹیم رہی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں