کیا اس بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی نیوزی لینڈ کا ہو گا؟


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن ٹرافی کے بالکل قریب کھڑے ہیں جس سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ شائد اس بار یہ ورلڈ کپ نیوزی لینڈ جیتے گا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی ٹرافی کے کافی قریب ہی کھڑے کین ولیمسن کو دیکھ رہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شائد اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

مجھے کیوں نکالا ؟کوہلی کا بابر اور ولیم سن سے سوال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ ٹیم انگلینڈ کے کپتان بھی طنزیہ انداز میں مسکراتے تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

وہیں آسٹریلیا کے کپتان اپنی موج میں مگن اپنی عینک درست کرتے ہوئے یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کیسے شکست دیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

جب کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل جو 11 نومبر کو ہو گا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔


متعلقہ خبریں