لاہور: کیا پیٹرول صرف ویکسین لگوانے والوں کو مل رہا ہے؟

Petrol latest price

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق لاہور میں یکم ستمبر سے شہریوں کو ویکسین لگوائے بغیر پیٹرول نہ دینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق یکم ستمبر سے شہریوں کو ویکسین لگوائے بغیر پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ تو کیا گیا لیکن تاحال اس فیصلے پر عملدرامد کہیں نظر نہیں آتا۔

پیٹرول پمپ پر موجود افراد نے ہم نیوز کو بتایا کہ پیٹرول ڈلوانے سے پہلے ہم سے کسی نے نہیں پوچھا ویکسین کا۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت محض پالیسی سازی ہی نہ کرے بلکہ ان فیصلوں پر عملدرامد کروائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے کارڈ پھر پیٹرول

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

کمشنر لاہور نے حکم دیا تھا کہ 30 اگست کے بعد پٹرول پمپس بھی چیک ہونگے۔ بغیر ویکسینیشن پٹرول نہیں ڈالیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اپنا قومی فرض ادا کریں۔ کووڈ پھیلاؤ کی روک تھام میں ساتھ دیں۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ بینرز آویزاں کریں گے، ’ویکسینیشن کارڈ دکھائیں، پٹرول ڈلوائیں‘۔

ہم نیوز کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں اکثر پیٹرول پمپس پر ویکسی نیشن کی تصدیق کیے بغیر ہی پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں