بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر: ویرات کوہلی سے پوچھے تین سوالات

بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر: ویرات کوہلی سے پوچھے تین سوالات

نئی دہلی: جیت کی خوشی ایک دن منانے کے بعد بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر ہو گیا ہے اور ویرات کوہلی پر سوالات کی بھرمار کردی ہے۔

راہول ڈریوڈ انڈین کرکٹ ٹیم کے اگلے کوچ

ہم نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا حسب معمول ایک مرتبہ پھر ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی فتح اور افغانستان کی شکست پر آپے سے باہر ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی فتح اور افغانستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست سے بھارت کی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی رہی سہی امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور اب اس کی ٹیم کی واپسی کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی کرکٹ ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیتے ہوئے کڑی نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ کبھی بیٹنگ آرڈر بدلا گیا تو کبھی کھلاڑی تبدیل کیے گئے لیکن سوال یہ ہے کہ اس دوران ٹیم کوچ کیا کررہے تھے؟

پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا، ویرات کوہلی

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ اپنے زمانے کے معروف بلے باز راہول ڈریوڈ کو کوچنگ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں تو اس کی ذمہ داری کون لے گا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے میڈیا نے پوچھا ہے کہ کیا وہ اس شکست کی ذمہ داری قبول کریں گے؟

پاکستانی کھلاڑی کبھی بھی میچ کا نقشہ بدل سکتے ہیں، ویرات کوہلی

ویرات کوہلی سے بھارتی میڈیا یہ بھی جاننا چاہتا ہے کہ کیا اب وہ نیوز کانفرنس کے دوران معافی مانگیں گے؟ اور کیا ویرات کوہلی بتائیں گے کہ  ورلڈ کپ کے دوران کیا کچھ خراب تھا؟ اور کیوں خراب تھا؟


متعلقہ خبریں