کراچی میں دودھ مزید 10 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پیٹرول، چینی اور آٹےکے بعد کراچی والے دودھ کی قیمت میں اضافے کے لیے بھی تیار ہوجائیں۔ کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہو گئی
ڈیری فارمرز کے مطابق آج شام دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کیاجائےگا۔ دودھ کی قیمتوں میں 10روپے اضافے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں اس وقت دودھ 100سے130روپے فی کلومیں فروخت ہورہا ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ممکنہ قیمت 140 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔
ڈیری فارمرز اسیوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت میں پیکاروں کی جانب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ڈیری فارمرز اسیوسی ایشن کی جانب سے پیکاروں کے اعلان کی حمایت کی گئی ہے۔آج شام میٹنگ کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کس شہر میں چینی کی کیا قیمت ہے؟
دوسری جانب ڈیری فارمرزایسوسی ایشن کےنمائندوں کی کمشنر کراچی سےملاقات بھی ہوئی۔ دودھ کی قیمت کےتعین کےلیےڈپٹی کمشنرملیرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔
ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نےپیدواری لاگت سےمتعلق اپنی تجاویزپیش کی تھیں۔ دودھ کی قیمتوں سےمتعلق کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرےگی۔