پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے دیا گیا استعفی مسترد ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ’’ہن میں کی کراں‘‘۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف اور قومی اسمبلی سے ان کا استعفیٰ مسترد کردیا ہے جب کہ اسپیکر آفس نے اعتراضات کے ساتھ استعفیٰ واپس بھیج دیا۔
انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ ’’ہن میں کی کراں‘‘ اس کے جواب میں وفاقی وزیرعلی زیدی میدان میں آ گئے۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہ عامر بھائی پھر غصہ تھوک دیں اور واپس کام پر لگ جائیں۔