ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہونے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر ٹائمل ملز انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹائمل ملز کو سوموار کے روز سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انجری ہوئی تھی جس کے بعد ان کا اسکین کیا گیا جس میں انجری کی نوعیت معلوم ہوئی ہے۔
ای سی بی نے ٹائمل ملز کی جگہ سرے کے کرکٹر رائس ٹاپلی کو ٹیم میں شامل کیا ہے.