قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں اپنی 100 فیصد کارکردگی پیش کریں گے اور پلاننگ کے ساتھ کھیلیں گے۔
نمیبیا سے میچ میں جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پلان کیا تھا کہ پہلے بیٹنگ کریں گے، فیلڈنگ کے دوران اوس پڑنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔
بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی سے آج نئی گیند کرائی انہوں نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل مین آف دی میچ محمد رضوان نے کہا کہ وکٹ مشکل تھی ابتدا میں سمجھ نہیں آ رہی تھی، وکٹ سمجھ آئی تو پھر بیٹنگ بھی بہترین کی۔
انہوں نے کہا کہ نمیبیا کی ٹیم نے اچھی باولنگ کی اور ابتدا میں اچھے اوورز کرائے جس کی وجہ سے ہم کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ پلان کیا تھا جتنا بہتر ہوگا کھیل پیش کریں گے۔