وزیراعظم کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا

وزیراعظم عمران خان کل اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے.

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنما کل کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے دوست کرکٹرز کی ملاقات

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 12 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے آج معروف دوست کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈویڈ گاور نے ملاقات کی جس ملکی کرکٹ کے فروغ ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہرعلاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں، کھیل کے میدان بننے سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔


متعلقہ خبریں