ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ترسیلات زر

خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ


کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 36 پیسے کم ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ڈالر 171.65 روپے سے کم ہو کر 171.29 روپے تک آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی امداد کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp