کراچی 2060 تک مکمل ڈوب سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا


محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان آٹھواں ملک ہے، جسے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے اور 2060 تک کراچی مکمل طور پر زیر آب آ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی کا درجہ حرارت 74 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

2030 تک ساحلی طوفانوں اور سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلی:خطرناک گیسوں کے اخراج کے خلاف اقدامات ناکافی قرار

ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے  2100 تک ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشرز 36 فیصد پگھل جائیں گے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 26 پاکستانی کمپنیوں کو اپنی فضائی آلودگی 2030 تک نصف کرنے پر آمادہ کیا ہے جب کہ 28 پاکستانی کمپنیوں نےاپنی فضائی آلودگی 2050 تک صفر پر لانے کاعزم کیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں