پی سی بی میں ریورڈ کی طرح کرکٹ ہو رہی ہے، جاوید میانداد


اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی سی بی میں ریورڈ کی طرح کرکٹ ہو رہی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ہم نیوز کے پروگرام “جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو آسان نہیں لینا چاہیے کیونکہ افغانستان کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔ ہر کرکٹ ٹیم اپنے ملک کے لیے کھیل رہی ہے کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے سب سے زیادہ اہم ملک ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں دماغ سے کرکٹ کھیلتا تھا اور پہلے ہی سوچ لیتا تھا کہ باؤلر کیا کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ریوڑ کی طرح کرکٹ ہو رہی ہے۔ ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم نے جو لڑکے لیے اس میں کتنے لڑکے ملک کے لیے کھیل پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: افغانستان کی دوسری فتح

جاوید میانداد نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے آج بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور افغانستان کے لوگ اچھی کرکٹ کے ساتھ فٹبال بھی کھیلتے ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ جو بھی ٹاس جیتے گا وہ پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرے گا کیونکہ شام کے وقت بال سوئنگ نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں اچھی ٹیمیں ہوں گی۔ نیوزی لینڈ ایک روزہ کرکٹ بہت اچھی کھیل رہا ہے اور نیوزی لینڈ اب اٹیکنگ کرکٹ کھیلتا ہے لیکن کھلاڑیوں کو پریشر نہیں لینا چاہیے اور گھبرانا نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں سے کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے اور پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ بھارت کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کم از کم 200 رنز بنانے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں