شعیب اختر نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بھارت کی جیت کے خواہشمند

پی ٹی وی نے بھیجا ہرجانے کا نوٹس: شعیب اختر برہم ، عدالت جانیکا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھارت کی جیت کے خواہشمند ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بھارت نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آگے آئے، اگر ہندوستان کی شکست ہوتی ہے تو ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جاتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اس جیت کے لیے اہم ہے بھارت ٹاس جیتے اور بڑے مارجن سے نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ پاکستان بولر انڈین بیٹنگ پر حملہ کریں گے اور ویسا ہی ہوا اور اب میں یہ دوبارہ کہتا ہوں کہ نیوزی لینڈ کے بولرز بھی بھارتی بیٹنگ کو چیلنج کریں گے۔

کیا پی ٹی وی والوں کا دماغ گھوم گیا ہے ؟ شعیب اختر

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو معلوم ہے کہ بھارت کی ابتدائی وکٹیں لے لی تو میچ ان کے ہاتھ میں آ جائے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بھارت سیمی فائنل میں آئے اور پاکستان کا بھارت سے پھر مقابلہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نیوزی لینڈ سے شکست ہوتی ہے تو بھارت کو افغانستان بھی ہرا دے گا۔


متعلقہ خبریں