قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے روز بابراعظم کی والدہ ونٹیلیڑرپر تھیں اُن کا آپریشن ہوا تھا۔
ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے اپنی اہلیہ اور بیٹوں کے تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی قومی کو ایک سچ بتانا چاہتا ہوں۔ ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا جس دن بھارت کے خلاف پاکستان میچ کھیل رہا تھا اسی دن بابراعظم کی والدہ آپریشن کے بعد ونٹیلیٹر پر تھیں۔اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بابر تینوں میچ پریشانی میں کھیلا، میرا یہاں آنا بنتا نہیں تھا مگر بابر کی حوصلہ افزائی کے لیے میں دبئی آ گیا۔
اعظم صدیقی نے کہا کہ میری یہ بات شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ خدارا اپنے قومی ھیروز کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ نا بنایا کریں۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کی ہیٹرک پر پوری قومی کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
View this post on Instagram