شعیب ملک کے شاہد آفریدی کوسلوٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی کرکٹرشعیب ملک افغانستان کے خلاف میچ میں کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود شاہد آفریدی سےملنےاسٹینڈ کے قریب پہنچے۔
شعیب ملک نےاسٹینڈ میں موجود شاہد آفریدی کو ہاتھ ہلاکرمتوجہ کیا اورلیجنڈ پلیئر شاہدآفریدی کوسلوٹ بھی کیا۔شاہد آفریدی نے بھی شعیب ملک کو تھمبس اپ کر کے جواب دیا۔
Where hearts melted ?@realshoaibmalik salutes @SAfridiOfficial following #Pakistan‘s thrilling win ?
?: @Azlan_Khan7 #T20WorldCup #PAKvAFG pic.twitter.com/0A42opRzIV
— CricWick (@CricWick) October 29, 2021
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے شعیب ملک اور شاہدآفریدی کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیاپروائرل ہو رہی ہے۔
پہلے کھیل،اب دیکھ کر لطف اندوز ہو رہا ہوں،شاہد آفریدی
یادرہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ دیکھنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم موجود تھے۔