ہربھجن سنگھ نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہٹر قرار دے دیا

Harbhajan Singh

فائل فوٹو


ہربھجن سنگھ نے آصف علی کو کلین اور طاقتور ہٹر قرار دے دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف آصف علی کی شاندار کارکردگی نے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کو بھی تعریف کرنے پر  مجبورکر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی ریمیمبردانیم سوشل میڈیاپرچھاگیا

سابق اسپنر ہربھجن سنگھ  نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ آصف علی نے اورر کی آخری گیندپر سنگل لینے سے انکارکرکے بھر  پوراعتماد  کامظاہرہ کیا اگلے اوور میں انہوں نے چار بڑے چھکے مار کر ایک اسٹائل سے میچ کو ختم  کیا۔


انہوں  نے مزید کہاہے کہ آصف علی ایک کلین اور طاقتور ہٹر ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں آصف علی نے ایک ہی اوور میں چارچھکے لگاکرپاکستان کو فتح  دلوائی تھی۔ ان کے چار  چھکوں  اور  زبردست  ہٹس کوشائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے خوب سراہاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  :  آصف علی: آئے، چھکے لگائے، میچ جتوائے،کسی کے ہاتھ نہ آئے

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے آصف  علی نے کہا کہ جب بیٹنگ کرنے جاتا ہوں تو پلاننگ کرکے جاتا ہوں،سوچ کر جاتا ہوں کہ کیسے بیٹنگ کرنی ہے۔

آصف علی نے بتایا کہ شعیب ملک سے کہا تھا کہ اگر 25 رنز بھی رہتے ہوئے تو مکمل کرلیں گے۔ راشد کو وکٹ نہ دینے کی کوشش تھی جس میں کامیاب رہا۔


متعلقہ خبریں