آریان خان کی گھر آمد کل ہو گی، منت برقی قمقموں اور پھولوں سے سج گیا

آریان خان کی گھر آمد کل ہو گی، منت برقی قمقموں اور پھولوں سے سج گیا

مبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت منظور ہونے کے باوجود آج جیل سے رہائی نہیں مل سکی ہے جس کی وجہ سے وہ آج کی رات بھی جیل میں گزاریں گے۔

آریان خان کی ضمانت اداکارہ جوہی چاؤلہ نے دی

بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق آریان خان کی ضمانت منظور ہونے اور ان کی متوقع رہائی کے پیش نظر اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے بطور خاص اپنی رہائش گاہ منت کو برقی قمقموں اور پھولوں  سمیت دیگر آرائشی اشیا سے سجوایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ آریان خان کو جیل سے اس لیے رہا نہیں کیا جا سکا کیونکہ ان کے کاغذات کی تکمیل میں خاصی تاخیر ہوئی اس لیے اب رہائی بروز ہفتہ عمل میں آئے گی۔

ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کا تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ تینوں ملزمان آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کیا گیا ہے۔

پاپا سے ملاقات کے لیے سیکریٹری سے وقت لینا پڑتا ہے، آریان خان

اس سلسلے میں واضح رہے کہ آریان خان کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے حوالے کرنا ہوگا، وہ تفتیشی افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر جانے کے مجاز نہیں ہوں گے، میڈیا میں کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے اور ہر جمعہ کے دن ان کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ای سی بی کے دفتر میں حاضری دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان بیٹے کی ضمانت منظور ہونے پر پرسکون تھے لیکن فرط جذبات سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔

آریان خان کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کی اطلاع پر ان کے گھر کے باہر لوگوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کی بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی جسے دیکھ کر علاقہ پولیس اور انتظامیہ نے رکاوٹیں کھڑی کردیں اور منت کے ارد گرد کے پورے علاقے کو بھی سیل کردیا ہے۔

سلمان خان نے شادی کے لیے بیٹی کاہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے انکار کردیا

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران پڑنے والے چھاپے میں حراست میں لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں