قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا۔
27 سالہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور کپتان تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ اعزاز محض 26 میچوں میں حاصل کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،بابراعظم پہلی پوزیشن کے قریب، محمد رضوان چوتھے نمبر پر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کپتان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 63 میچ کھیل رکھے ہیں، انہوں نے 47.52 کی اوسط سے 2 ہزار 281 رنز بنا رکھے ہیں۔