جاپان میں لفٹ کے1000 بٹنوں والی دیوار تیار


جاپان کی ایک معروف لفٹ بٹن فیکٹری نے اپنے تمام بٹن ایک دیوار پر لگا دیے ہیں جنہیں وہ  آرڈر پر بناتی رہی ہے۔  دیوار پر تقریباً ایک ہزار بٹن لگائے گئے ہیں۔

بٹنوں کا یہ سیٹ کمپنی کی تاریخ اور ترتیب کو ظاہر کرتا ہے، جو 1933 میں قائم ہوئی تھی۔ کمپنی کے اندر نصب ایک بہت بڑے پینل میں ایک ہزار سے زیادہ بٹن لگے ہوئے ہیں  انہیں دیکھنے آنے والے شائقین انہیں دبا  کر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس کمپنی کا نام شیماڈا ڈانکی سیساکوشو ہے جو 88 سال سے لفٹ کے بٹن بنا رہی ہے اور ان کے بنائے گئے تمام بٹنوں کی مکمل تاریخ اس بورڈ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

ان بٹنوں کو دیکھنے کے لیے آنے والے بچے دھاتی پینل پر ان بٹنوں کو دبا کر دیکھتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں ۔ بٹن دبانے کے ساتھ ہی یہ روشن ہو جاتا ہے جیسے یہ لفٹ کا اصل پینل ہو۔

ٹوئٹر پر اس دیوار کی تصاویر جاری ہوتے ہی لوگوں کی اکثریت کا کہنا تھا کہ وہ فیکٹری میں جا کر لفٹ کے بٹن بھی چیک کریں گے۔ تاہم، کمپنی نے کہا ہے کہ وہ بٹن پریسنگ مقابلہ بھی کروائے گی جسے بٹن پریسنگ میراتھن کا نام دیا جائے گا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بٹنوں کی دیوار کو دیکھنے کے لیے اس قدر رش ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ درخواست دینے پڑتی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لوگوں  کی ایک بڑی تعداد نے کمپنی کے دورے کی درخواست کی ہے اور اب کمپنی کے پاس اگلے سال جون تک کی تاریخ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں