نئی دہلی: بھارتی اداکار عامر خان کی نئی ویڈیو اور تصاویر نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی اداکار عامر خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر نے سب کو چونکا دیا کیونکہ عامر خان کی نئی تصاویر اور ویڈیو میں ان کی داڑھی بالکل سفید ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بوڑھے ہو گئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ماسک پہن رکھا ہے لیکن جوں ہی وہ ماسک اتارتے ہیں تو ان کی داڑھی کے تقریباً تمام بال ہی سفید نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنا یہ نیا روپ نئی فلم کے لیے اپنایا ہے۔