کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 79 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 405 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید516کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار322ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 38ہزار430کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.34 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 68ہزار401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار646، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار450، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار777، بلوچستان میں 33 ہزار211، آزاد کشمیر میں 34 ہزار450 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار387 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 902 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار555، خیبرپختونخوا 5 ہزار729، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں