اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میری بات سننے پر خوشی ہوئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میری بات سنی گئی۔ تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔
Glad they listened to me 🙂
Experience matters. https://t.co/JmjsMNLyfz— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کی نیوزی لینڈ سے جیت پر ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ مختلف فتح اور مختلف فیشن۔ بیٹنگ لائن اپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ماشا اللہ۔
انہوں نے لکھا کہ بہت اچھے جا رہے ہو لڑکو۔ حارث، ملک، آصف کیا بات ہے۔
Different victory, Different fashion.
Depth in batting line up displayed to perfection. MashAllah.
Going great guys. Haris, Malik, Asif kya baat hai.— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
اسے قبل شعیب اختر نے اپنے ایک ٹوئٹر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ “شائقین سے گزارش ہے کہ اسٹیڈیم میں زیادہ شور نہ کریں کہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم زیادہ شور کو بہانا بنا کر اسٹیڈیم چھوڑ کر نہ چلی جائے”

