بھارت: پاکستانی جیت کی خوشی منانے والی استاد نوکری سے فارغ


 بھارت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کی خوشی منانے والی مسلمان استاد کو نوکری سےفارغ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کی بھارت سے جیت کے بعد ہندوستان میں انتہا پسند سوچ رکھںے والے افراد آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم  کی ہار کا غصہ اپنے ہی مسلمان شہریوں پر نکالنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غدار نہیں وفادار، بھارتی کرکٹرز،صحافی اور سیاستدان شامی کے حق میں بول پڑے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  بھارت کے علاقے راجستھان میں ایک پرائیوٹ اسکول میں پڑھانے والی مسلم خاتون ٹیچر نے پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہارواٹس ایپ اسٹیٹس کیا۔

اسٹیٹس میں نفیسہ عطاری نامی ٹیچر نے بابر اور رضوان کی دورانِ میچ تصویر شیئر کی اور خوش ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم جیت گئے’۔

اسکول ٹیچرکا اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنا انتہا پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ٹیچر کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ان کے ایک طالب علم  کے والدین نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت کو؟ اس پر ٹیچر نے جواب میں پاکستان کا نام لیا۔


طالب علم کے والدین  نے ان کے اسٹیٹس کا سکرین شاٹ اور چیٹ اسکول انتظامیہ کو بھیج دیا، اسکول انتظامیہ نے  شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے مسلمان ٹیچر کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد بھارت میں مسلمانوں کو متعصبانہ رویے کا نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ بھارتی کر کٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑی  محمد شامی  کو بھی غدار اور جاسوس کہا گیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا کمپین بھی چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی پاکستان کی فتح کا جشن

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت کا جشن منانےوالے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی گئیں۔جامعات میں مسلمان لڑکوں پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں