پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی پاکستان سے شکست کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر سامنے آ گئیں۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دن غائب ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے دن وہ سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کےساتھ انہوں نے الوداع کا کیپشن بھی استعمال کیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہمراہ بیٹے کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
My little ? #izzy pic.twitter.com/s4QXT5oqDN
— Sania Mirza (@MirzaSania) October 25, 2021
دوسری جانب ٹوئٹر پر ایک صارف نے ثانیہ مرزا سے سوال بھی کیا ہے کہ آپ پاکستان کی جیت پر کیا کہیں گی؟
Bhabi g no tweet on Pakistan victory????
Why???
— Farwa Munir (@Fatii_PTI) October 25, 2021