ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت، ریکارڈ بابر اور رضوان کے نام


ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے جہاں بھارت کو شکست فاش دی وہیں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف اوپننگ پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

بھارت کی طرف سے دئیے گئے 152 رنز کے ہدف میں پاکستانی اوپنر نے اننگ کا شاندار آغاز کیا اور بغیر کسی وکٹ گنوائے بڑی آسانی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا، ویرات کوہلی

بابر اعظم اور محمد رضوان  نے بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں اوور میں سنچری پارٹنرشپ مکمل کی جبکہ 18 ویں اوور میں 152 کا اسکور عبور مکمل کر کے بھارت کو آل آوٹ کر دیا۔

دوسرے نمبر پر یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ڈیون سمتھ کے پاس ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 145 کی شراکت داری قائم کی جبکہ تیسرا نمبر بھی پاکستانی اوپنرز عمر اکمل اور سلمان بٹ کے پاس ہے جنہوں نے 2010 میں بغیر کسی وکٹ گنوائے بنگلادیش کے خلاف 142 کی شاندار اننگرز کھیلی تھی۔

 

 


متعلقہ خبریں