پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 386 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید698کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار234ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 42ہزار95کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.65 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں :کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار710، بلوچستان میں 33 ہزار196، آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار383 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 896 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار551، خیبرپختونخوا 5 ہزار720، اسلام آباد 938، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 355 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔