عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے جب پہلی بار بھارت کو شکست دی تو خوشی سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم کے والد خوشی سے رو رہے ہوتے ہیں جب کہ ان کے اردگرد چاچا کرکٹ سمیت دیگر افراد انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
کرکٹ کے معروف ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی بابر کے کزن و ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کے ولیمے پر بابراعظم کے والد سے ملاقات ہوئی تھی۔
انہوں نے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بابر کے والد نے کہا تھا کہ ایک مرتبہ بابراعظم کا ڈیبیو ہونے دو، آگے سارا میدان بابر کا ہو گا۔
This is Babar Azam’s father. So happy for him. I first met him in 2012 at Adnan Akmal’s walima. Babar at that time was 3 years away from Pakistan debut. I clearly remember what his father told me “bas debut ho jane do. Agay sara maidaan babar ka hai” pic.twitter.com/ZlsvODQkSg
— Mazher Arshad (@MazherArshad) October 24, 2021

