وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت بڑے پاکستانی اور بھارتی اہم شخصیات بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر خسروبختیار، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔ پاکستانی شاہینوں اور بھارتی سورماؤں کا میچ دیکھنے کے لیے جہاں پاکستان کی بڑی شخصیات میچ دیکھنے گراؤنڈ میں پہنچیں وہیں بھارتی سیلیبرٹیز نے بھی گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ ہوتا ہے ٹکرانا، شعیب اختر
بھارتی سپر اسٹار سنجے دت اور عامر خان بھی روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھنے کے لیے دبئی پہنچے تھے۔
سیلیبرٹیز کو اپنے درمیان دیکھ کر شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔