چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی

چاچا کرکٹ کو پاک بھارت میچ کی ٹکٹ نہ مل سکی

دبئی: چاچا کرکٹ کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹ نہ مل سکی۔

کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل عرف چاچا کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ متحدہ عرب امارات میں اپنے تمام ذرائع استعمال کر لیے لیکن مجھے پاک بھارت کرکٹ میچ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی کہ انہیں ٹکٹ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ چاچا کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ اور تماشائیوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں