کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ24 اکتوبر بروز اتوار کو دبئی میں ہوگا جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
پاک بھارت کرکٹ میچ کی مقبولیت کی دھوم ہر طرف ہے۔ یہ میچ صرف ٹی وی پر 30کروڑ مقامات پر دیکھا جائے گا۔
پانچ کروڑ ویورز مقابلہ ڈیجٹلی دیکھیں گے۔ ریڈیو کی کمنٹری اور سینما گھروں میں بھی میچ دکھایا جائے گا۔
پاک بھارت ٹاکرے پر ٹی وی اشتہار کروڑوں روپے فی منٹ ہوگئے ہیں۔ بھارت میں اسٹاراسپورٹس پر دس سیکنڈز کا اشتہار پاکستانی روپوں میں 60لاکھ روپے کا ہوگا یعنی ایک منٹ کے ریٹ 3 کروڑ60 روپے ہوں گے۔
اگر دو امیدوار شراکت سے ٹائم سلاٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو قیمت 60-70 کروڑروپے جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسر شپ کی قیمت تقریبا 30-40 کروڑ روپے فی گھنٹہ ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ2021 کے دوران29 دن میں 45 میچز ہوں گے اورفائنل میچ 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔