خواجہ آصف کے اعزاز میں دفتر خارجہ کا الوداعیہ


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے مشکل وقت میں وزارت کی ذمہ داری سنبھالی اور دوسرے ممالک تک پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پہنچایا۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو الوداعی پارٹی دی گئی جس میں سیکرٹری خارجہ سمیت دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ مجھے کام  کا انتہائی کم  وقت ملا  تاہم میں نے اس وزارت سے بہت کچھ سیکھا اور روس، ترکی، ایران، چین سمیت مختلف ممالک کے دوروں کے دوران اپنے ملک کا مؤقف بھرپور انداز میں پہنچانے کی کوشش کی۔

وزیر خارجہ و دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ وزارت خارجہ کے افسران پیشہ ور ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختصر وقت کیلئے وزارت کی باگ ڈور سنبھالی ہے، خواہش تھی کہ وزارت خارجہ پر زیادہ کام کرنے کا موقع ملتا۔


متعلقہ خبریں