مسجد الحرام میں کورونا ایس او پیز کے خاتمے کے بعد پہلی نماز جمعہ


سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بعد پہلی بار آج مسجد الحرام میں پہلا جمعہ بغیر سماجی فاصلے کے بغیر ادا کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سربراہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کی گئی تھی۔ جبکہ نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مزید 50 دروازے آج کھولے گئے اور مختلف مقامات پر 500 سے زائد خود کار سینیٹائزر بوتلیں لگائی گئیں۔

جسمانی درجۂ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی حرم شریف میں مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں